ایران کے ساتھ باہمی تعاون پر عمران خان کی تاکید
Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایران علاقے میں اقتصادی زون بن جائے گا۔
مارگلہ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ نہ فقط ایران بلکہ علاقے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم مدد ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط برقرار کرنے کا خواہاں ہے اور اس رو سے ہر قسم کی کشیدگی سے پاک اور مستقل امن و صلح کی پالیسی کیلئے کوشش کررہا ہے۔
عمران خان نے تہران اور ریاض کے مابین کشیدگی اور تناو کو کم کرنے کے لئے اپنے تئیں سفارتی مذاکرات کی برقراری سے متعلق کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ان ممالک نے سخت ترین صورتحال میں ہماری مدد کی۔