قرآن پاک کی بے حرمتی، ناروے کے سفیر پاکستانی دفترخارجہ میں طلب
Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر حکومت اور عوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔
پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
واضح رہے کہ ناروے کے شہر کرستیان ساند میں رواں ہفتے ایک ملعون شخص نے جس کا تعلق ایک اسلام مخالف تنظیم سے ہے، کرستیان ساند شہر کے پر رونق علاقے میں لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو آگ لگا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا۔