Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  •  شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان کے نام پر، لاھور، چنیوٹ، ہری پوری اور ابیٹ آباد میں موجود جائیدادیں منجمد کردی جائیں۔

اس حکم کے بعد کوئی بھی محکمہ یا ادارہ مذکورہ افراد کے نام پر موجود جائیدادیں فروخت یا کسی دوسرے کے شخص کے نام پر منتقل نہیں کرسکے گا۔

یہ احکامات پندرہ روز تک نافذ رہیں گے اور اس دوران قومی احستاب بیورو، عدالت سے اس کی تصدیق کروائے گا۔

نیب کے مطابق دستیاب شواہد مسلم لیگ نون کے مذکورہ تینوں رہنماؤں، شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے کرپشن اور کرپیش پریکٹس میں ملوث ہونے کا یقین حاصل کرنے کے لیے معقول ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ نو کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی جائیدادوں کے انجماد کو زیادتی قرار دیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی اور ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھانا چاہتی ہے۔

ٹیگس