Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • سارک کو فعال بنانے کا وزیراعظم پاکستان کاعزم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سارک کو فعال بنانے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پینتیسویں سارک چارٹر ڈے کے موقع پر ایک پیغام میں اس تنظیم کو ایک فعال تنظیم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سارک چارٹر ڈے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ سارک رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کے کام کرنے کی غرض سے سارک کا چارٹر مرتب کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ سارک جنوبی ایشیا کے ملکوں کی علاقائی تعاون کی تنظیم ہے جس میں پاکستان، ہندوستان، بنگلادیش، افغانستان، نیپال، سری لنکا بھوٹان اور مالدیپ شامل ہیں ۔ یہ تنظیم ہندوستان اور پاکستان کی باہمی کشیدگی کی وجہ سے اب تک ایک فعال تنظم نہیں بن سکی ہے۔

ٹیگس