Dec ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • بلاول بھٹو زرداری نے شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے انیس سو اٹھاسی سے لیکر دوہزار اٹھارہ میں ہونے والے تمام اتنخابات کو دھاندلیوں سے متاثر قرار دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم نے انگریزوں اور ہندوستان سے اس لیے آزادی حاصل نہیں کی تھی کہ ہم کسی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے غلام بن کر رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرا کر ملک کر آزاد نہ کرایا گیا تو پیپلز پارٹی انتخاب یا انقلاب کا نعرہ لگائے گی۔انہوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہ کرسکے وہ جمہوری نہیں آمر حکومت ہوتی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہوگا کہ آپ ایک آزاد اور جمہوری پاکستان چاہتے ہیں یا بقول ان کے کٹھ پتلی حکومت کا غلام۔

ٹیگس