آئی ایم ایف کا پاکستان کو گرین سگنل
Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کےلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی پالیسیاں ملک میں اقتصادی استحکام کے لئے معاون ہیں، پاکستان میں مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے تعین کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اب ٹھہراؤ آیا ہے۔