Dec ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو نیا سوالنامہ موصول ہوا ہے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو 150 سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول ہوا ہے جو پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کو 8جنوری تک سوالات کے جوابات جمع کرانا ہوں گے۔

ٹیگس