کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پرحملے میں 14 افراد جاں بحق وزخمی
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
لیڈی ڈفرن اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق میکانگی روڈ کوئٹہ کے ڈفرن اسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔ اس بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔