Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • کوئٹہ مسجد میں دھماکہ، متعدد جاں بحق اور زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواح میں واقع غوث آباد کی مسجد میں نماز مغرب کے دوران ہوا۔ دھماکے میں ایک اعلی پولیس افسر سمیت چھے افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
 
بعض میڈیا رپورٹوں میں مرنے والوں کی تعداد گیارہ اور زخمیوں کی تعداد بارہ بتائی گئی ہے۔ 
 
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر بھی دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دیگر چودہ زخمی ہوئے تھے۔ 

ٹیگس