Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • مشرق وسطیٰ نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو دورہ ایران اور سعودی عرب اورمشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019 کے بعد سے لامتناہی کرفیو کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو نجات دلانے کے لئے کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل میں 5 ماہ میں دوسری بار بات ہوئی ہے۔

ٹیگس