پاکستان شیعہ علماء کونسل کی فلسطین کو آزاد کرانے کی اپیل
Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے فلسطین کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بدھ کو ایک بیان میں سینچری ڈیل کو ایک سامراجی فارمولہ قرار دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور اس کی مظلوم قوم کی آزادی و خودمختاری کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
پاکستان شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے ٹرمپ کی جانب سے سینچری ڈیل کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا مقصد فلسطینی زمینوں پر صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ مضبوط بنانے کے سوا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے تاکید کی کہ سینچری ڈیل کی مسلم امہ میں کوئی حیثیت تھی اور نہ ہوگی۔