پاکستان: باجوڑ دھماکےمیں7 افراد جاں بحق
Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں گھر کے اندر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دھماکہ خیز ڈیوائس زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ سے مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے خار سے تقریباً 60 کلومیٹر دور سرحدی گاؤں بٹوار میں ایک گھر پر لگے جس سے گھر تباہ ہوگیا۔
اس دھماکے کے نتیجے میں فضل غنی اور ان کے گھر کے 6 افراد کی موت ہوئی جس میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
مذکورہ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں رہائشی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کیا اور گھر کے ملبے سے لاشیں نکالنے لگے۔
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان سے پاکستان کی حدود میں مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔