ٹرمپ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے: صاحبزادہ حامد رضا
صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مشرق وسطی کے لئے امن فارمولہ امن دشمن فارمولہ ہے، یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان متعصبانہ ہے مسلم حکمران امریکہ کے امن دشمن فارمولے کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں، ٹرمپ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل نوازی کی انتہا کردی ہے، نیا امریکی فارمولہ دراصل فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے کی سازش ہے، اقوام متحدہ مظلوم و محکوم فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم اور تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، امریکہ گریٹر اسرائیل منصوبے پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل کو مشرق وسطی کا تھانیدار بنانے کے امریکی منصوبے کی مزاحمت کریں، مشرق وسطی میں امن کیلئے خطے سے امریکی فوجوں کا انخلا ناگزیر ہو چکا ہے، امریکی استعمار کے خلاف جدوجہد کیلئے اتحاد امت ضروری ہے، ہندوستان کے متنازعہ شہریت بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے ۔