کوئٹہ میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی
Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب احتجاج کے دوران دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور انیس =زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ شارع عدالت پر قائم پریس کلب کے قریب جاری احتجاج کے دوران ہوا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعے میں آٹھ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ سیکورٹی حکام نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنے سے گریز کیا ہے تاہم رپورٹوں میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ خودکش حملہ معلوم ہو رہا ہے۔
قبل ازیں دس جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون کی مسجد میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس امان اللہ سمیت پندرہ افراد مارے گئے تھے۔ پاکستان کے وزیراعظم، صدر مملکت، وزیرداخلہ، قائد حزب اختلاف اور وزیراعلیٰ سندھ نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔