افغان بحران کے حل میں سہولت کار بننے کو تیار ہیں: پاکستان
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے موجودہ سیاسی بحران کے حل میں سہولت کار بننے کے لئے تیار ہے ۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یوم دولت مشترکہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک سمینار میں کہا ہے کہ افغان اپنا مسئلہ خود حل کریں، تاہم سہولت کار بننے کے لئے ہم تیار ہیں ۔
انھوں نے سیمینار سے خطاب کے دوران بتایا کہ پاکستان، طالبان امریکا معاہدے پر سترہ مارچ سے بحث کرانے جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم افغان امور کے ماہرین کو بحث کے لیے بلا رہے ہیں اور اس میںہم سہولت کار کا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ روس کے جانے کی طرح امریکا کے جانے کے بعد بھی افغانستان کے جنگ و جدل کا شکار ہو جانے کاخدشہ ہے اس لئے اس مسئلے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔