Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان و پاکستان کے درمیان سرحدی گذرگاہ کھول دی گئی

افغانستان و پاکستان کے درمیان چمن - اسپین بولدک گذرگاہ کھول دی گئی ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چمن - اسپین بولدک گذرگاہ کہ جو جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کو ملاتی ہے، بند تھی اور اب جمعے کے روز سے تمام گاڑیوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی بنا پر اسے بند کردیا تھا۔ ازبکستان ، تاجیکستان اور ترکمنستان نے بھی کورونا پھیلنے کے خوف سے افغانستان سے ملحقہ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں ۔

ٹیگس