ہندوستان کا ڈرون تباہ کر دیا گیا: پاکستان کا دعوا
پاکستان نے ہندوستان کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کا دعوا کیا ہے۔
ارنا نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں ہندوستان کے کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جسے مار گرایا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستان کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔