Apr ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا سے 71 افراد جان کی بازی ہار گئے

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 792 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے۔ پاکستان میں 3 ہزار 968 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسکے علاوہ 753 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 478 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ملک بھر میں 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، یعنی پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کرانے والے ہر گیارہویں شخص میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، وزارت داخلہ، اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جرنلرز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ، کیس کی سماعت کرے گا۔

ٹیگس