پاکستان نے ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا
پاکستان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھا جانا چاہئیے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرحدی حکام نے کل رات کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستان کے ساتھ سرحدی گذرگاہیں ہفتے میں 3 روز یعنی سنیچر، پیر اور بدھ کے روز کھلی رہتی ہیں جہاں سے غذائی اشیاء برآمد کی جا سکتی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہر روز تقریبا 20 کنٹینرز کورونا وائرس کی وجہ سے طبی احتیاطی تدابیر کے دائرے میں پنجگور، تربت، واشوک اور چاغی سرحدی پوائنٹ سے ایرانی غذائی اشیاء لے کر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں جبکہ چاغی کی سرحد سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل بھی پاکستان کو برآمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کی وجہ سے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کیں اوران ملکوں سے غذائی اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی۔