May ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا اموات کی یومیہ شرح میں اضافہ

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں کورونا سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات بتیس ریکارڈ کی گئیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد چارسو چھیالیس ہو چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد انیس ہزار آٹھ سو چون ہو گئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے چار ہزار آٹھ سو سترہ مریض صحتیاب ہو کے اسپالوں سے رخصت کئے جا چکے ہیں لیکن اب بھی تیرہ ہزار آٹھ سو چھیالیس افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک سو گیارہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بدستور صوبہ پنجاب میں ہے۔ اس صوبے میں چھے سو چالیس نئے کیس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد سات ہزار چار سو چورانوے اور چھے نئی اموات کے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو اکیس ہو چکی ہے ۔ 
متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں مزید تین سو ترسٹھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد سات ہزار چار سو پینسٹھ ہو چکی ہے جن میں سے ایک سو بائیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 
پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک سو بہتر ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ اس صوبے میں متاثرین کی تعداد دو ہزار نو سو سات ہے ۔
صوبہ بلوچستان میں متاثرین ایک ہزار ایک سو بہتر اور اموات انیس، گلگت بلتستان میں متاثرین تین سو چھپن اور اموات تین جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد تین سو ترانوے اور اموات چار ہیں ۔ 
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے لیکن سڑسٹھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس