May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا مریضوں کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد چالیس ہزار ایک سو اکیاون اور اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ سو تہتر ہو چکی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق ملک میں گیارہ ہزار تین سو اکتالیس افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن اب بھی اسپتالوں میں ستائیس ہزار نو سو سینتس افراد زیر علاج  ہیں ۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ سندھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اس صوبے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پندرہ ہزار پانچ سو نوے اور اموات دو سو اڑسٹھ ہو چکی ہیں۔
دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب ہے جہاں متاثرین کی تعداد چودہ ہزار پانچ سو چوراسی اور اموات دو سو باون ہوگئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں تین سو پانچ اور متاثرین کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو سینتالیس بتائی گئی ہے ۔
بلوچستان میں متاثرین دو ہزار پانچ سو چوالیس اور اموات چھتیس، گلگت بلتستان میں متاثرین پانچ سو ستائیس اموات چار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین نو سو سینتالیس اور اموات سات بتائی گئی ہیں۔

ٹیگس