May ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا گرفتاری وارنٹ جاری

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے سیاسی حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی اور جعلی اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کا گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا۔ 

پاکستان کے سابق صدر اور 2 سابق وزرائے اعظم کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ میاں نواز شریف کی طرف سے کون پیش ہوا ہے؟

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ میاں نواز شریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔

احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 11 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ سمن کی تعمیل کے باوجود عدم حاضری پر نواز شریف کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف پر تحائف میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت نے 15 مئی کو کیس کی ابتدائی سماعت کے موقع پرملزمان کے سمن جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ کرپشن میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ٹیگس