پاکستان میں کورونا سے ایک لاکھ افراد ہلاک اور متاثر
پاکستان میں نہ صرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 63 ہزار 476 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 465 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 37 ہزار 90 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 683 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 36 ہزار 364 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 634 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اموات 561 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔