کورونا پاکستان کی وزارت خارجہ میں پہنچ گیا
پاکستان میں نہ صرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4728 کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
در ایں اثنا ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے دفتر خارجہ میں 5 کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کردیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم ازکم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسزسامنے آئے تھے۔ ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔