Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا نے 2551 شکار کئے

ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی کورونا سے ہلاکتوں اور مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار405 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے مزید 88 مریضوں کے جاں بحق ہوجانے کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 2 ہزار 551 تک جا پہنچی ہے۔

وائرس کے پاکستان میں 79 ہزار 798 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 50 ہزار 56 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ 6 ہزار 472 مریض سامنے آگئے جبکہ صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 50 ہزار87 ہو چکی ہے اور ساتھ ہی اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 938 ہو گئی ہیں۔

ٹیگس