پاکستان میں کورونا کے نئے کیسزاور ہلاکتوں میں کمی کا رجحان
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں کمی کا رجحان نظر آنے لگا۔
پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہوگئے اور 4471 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 6 ہزار 75مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 71 ہزار 458 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کا صوبہ سندھ کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور یہاں 69 ہزار 628 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب کورونا وائرس میں ہلاکتوں کے حوالے سے سر فہرست ہے اور یہاں ایک ہزار 435 ہلاکتیں ہوئیں۔