پاکستان میں کورونا نے ایک بار پھر سراٹھایا
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں کمی کے رجحان کے دو روز بعد ہی کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14ویں نمبر پرآ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 688 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 9 ہزار 166 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 71 ہزار 811 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کا صوبہ سندھ کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور یہاں 71 ہزار 92 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب کورونا وائرس میں ہلاکتوں کے حوالے سے سر فہرست ہے اور یہاں اب تک ایک ہزار495 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔