Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان  دنیا میں چودھویں نمبر پر آگیا

پاکستان کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں چودھویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار نو سوچھیالیس نئے مریضوں کا اندارج ہوا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ پچاسی ہزار چونتس ہوگئی ۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک سو پانچ مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار چھے سو پچانوے ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تہتر ہزار چار سو اکہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن ایک لاکھ سات ہزار آٹھ سو اڑسٹھ مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ کے مراکز اور گھروں کے اندر آئسولیشن میں ہیں۔پاکستان میں صوبہ سندھ کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثرین کی تعداد اکہتر ہزار بانوے ہوگئی ہے۔ اس صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کے ایک ہزار ایک سو تین تک پہنچ گئ ہے لیکن کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ایک ہزار چار سو پچانوے ہے اس صوبے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اڑسٹھ ہزار تین سو آٹھ بتائی گئی ہے۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بائیس ہزار چھے سو تینتس اور مرنے والوں کی تعداد آٹھ سو تینتالیس ہوگئی ہے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین گیارہ ہزار دو سو انیس جبکہ اموات ایک سو چھے ، بلوچستان میں متاثرین نو ہزار پانچ سو ستاسی اموات ایک سو چار، گلگت بلتستان میں متاثرین ایک ہزار تین سو چھبیس اموات بائیس اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین آٹھ سو انہتر اور اموات بائیس بتائی گئی ہیں ۔اس دوران پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس ملک میں کورونا جون کے آخر اور جولائی میں عروج پر پہنچے گا۔

ٹیگس