Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں وین ٹرین سے ٹکراگئی، 19 افراد ہلاک

پاکستان میں مسافر ٹرین اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں انیس افراد مارے گئے۔

 پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ شیخوپورہ میں دوپہر ایک بجے اس وقت پیش آیا جب سکھ یاتریوں سے بھری ایک وین فاروق آباد اور بحالی کے درمیان ریلوے کراسنگ پر ایک مسافر ٹرین سے ٹکراگئی۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ریلوے کراسنگ پر کوئی گیٹ نصب نہیں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وین میں پچیس سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے انیس کی موت واقع ہوگئی جبکہ باقی کو استپال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس