Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا؟

پاکستان میں کورونا کا زور رفتہ رفتہ کم ہوتا جا رہا ہے اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد مریض زیرعلاج ہیں، جبکہ ملک میں وبا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار94 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 3387نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 68 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پاکستان کے729 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد5199 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 468 ہے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 4619 ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے ایران کے ساتھ مغربی سرحد  ساتوں روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ساتوں روز کے لیے ایران کے ساتھ مغربی سرحد کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق گبد، مند، کٹاگر اور چیدگی کے بارڈر کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں 5 جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز اور پروٹوکولز کے تحت ان بارڈرز سے تجارت کی اجازت ہوگی۔

ٹیگس