پاکستان میں سابق صدر کا وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان کی احتساب عدالت نے ایک بار پھر سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے ہیں۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کا وارنٹ قومی احتساب بیورو نیب کو ارسال کر دیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کا یہ وارنٹ قابل ضمانت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر گرفتاری سے بچ سکتے ہیں۔
احتساب عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں اس لئے ان کی گرفتاری کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
احتساب عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک ضامن پیش کریں بصورت دیگر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جائے۔