Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ آج

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12 ویں نمبر پرہے۔

پاکستانی میڈیا نے آج بروز بدھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 980 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے جبکہ مزید 83 افراد کے اس موذی وباء سے ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 922 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 91 ہزار 602 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 236 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج بروز بدھ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا اور اس حوالے سے صوبوں کی جانب سے تیار کردہ تجاویز اور ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

ٹیگس