Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • کورونا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں عمران خان کا بیان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کا دفاع کرتےہوئے کہا ہے کہ چھوٹے طبقے کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا کے کے زیادہ پھیلاؤ کو روکا ہے - عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے مشکل وقت ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوامی اجتماعات ، اسکولوں اور کالجوں پر پابندی لگائی ہے اور چھوٹے طبقوں کی مدد کے لئے کیش پروگرام شروع کیا -

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی حکمت عملی بنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس