Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • کورونا گراف گرنے سے تسلی ہوئی: عمران خان

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث یہ ملک مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 359 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 تک جا پہونچی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح کورونا سےجاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار983  ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 90 ہزار 554 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 193 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 311 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا گراف مسلسل نیچے آنا تسلی بخش امر ہے ۔

کورونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں عمران خان نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں یہ امر تسلی بخش ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا گراف مسلسل نیچے آ رہا ہے وہیں ہمیں اس کی روک تھام کے لیے اپنے تجربات سے سیکھتے ہوئے انتظامی اقدامات کو مزید موثر بنانا ہوگا۔

عیدالضحیٰ کے حوالے سے مرتب کی جانے والی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ گذشتہ عید کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے عیدا لاضحی کے موقع پر حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں سے با آسانی آگاہ ہونے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

ٹیگس