پاکستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
پاکستان میں کورونا وائرس میں معمولی کمی کے باعث یہ ملک مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے اب دنیا میں گیارہویں سے بارہویں نمبر پرآ گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار872 ہو چکی جبکہ مزید 74 افراد کے اس موذی وبا کے سبب زندگی کی بازی ہار جانے کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار197 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکزاور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کا صوبہ سندھ بدستور کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور اس صوبے میں ایک لاکھ 3 ہزار 836 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ ایک ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور اس صوبے میں 2 ہزار 6 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جبکہ اب تک 86 ہزار556 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ