Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے غلط سمت میں جا رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو کورونا سے پاک ماحول، جلد میسر نہیں آ سکتا۔

پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 979 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو چکی ہے جبکہ مزید 50 افراد کے اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار جانے سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 77 ہزار 628 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 151 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 656 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں ہر 9 میں سے ایک فرد بھوک کا شکار ہے، معیشت میں سست روی اور ماحولیاتی بحران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھوک کی جانب دھکیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہو سکتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس