Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کیا کورونا کا زور ٹوٹ گیا ؟

پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹوں میں تقریباً ساٹھ فیصد کمی کے باعث متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بعض افراد کہہ رہے ہیں کہ ملک میں کورونا کے مریضوں میں کمی کورونا کے ٹیسٹوں میں کمی کی وجہ سے ہے حبکہ ایسا نہیں ہے، اس لئے کہ اگر کورونا کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح بائیس فیصد سے زیادہ ہوتی جو کہ جون کے وسط میں تھی، تو گزشتہ روز کئے گئے 24 ہزار 262 ٹیسٹوں کے نتائج پانچ ہزار پانچ سو ہوتے جبکہ گزشتہ روز مریضوں کی تعداد دو ہزار ایک سو پینتالیس تھی۔

دوسری جانب آج جمعہ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 85 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو چکی ہے جبکہ مزید 49 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس طرح کورونا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 475 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 70 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 895 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس