Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں محرم الحرام کی مجالس اور ماتمی جلوس پراتفاق

اجلاس میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ عارف واحدی، ڈاکٹرغضنفر مہدی، علامہ قمر حیدر زیدی، راجہ بشارت امامی اور علامہ سجاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماؤں اور علمائے کرام نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی جس میں محرم الحرام میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب و انصار کا غم منانے اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں میں کورونا سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے 20 نکاتی ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شریک شیعہ مسلمانوں کے تمام علماء کرام نے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی تیاری اور وائرس کے تدارک کے لیے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

محرم الحرام کے دوران علمائے کرام نے متفقہ طور پر عزاداری اور مجالس کے لیے درج ذیل ایس او پیز پر اتفاق کیا جس میں مجالس و عزاداری میں فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، ماسک کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس میں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور پانی پینے اور پلانے کے لئے ڈسپوزل گلاس اور پلیٹس کا استعمال کیا جائے گا اور رضاکار اسکاوٹس کے ذریعے مجالس اور جلوس کے شرکاء سے ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس