Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور جاپان کے مابین اقتصادی معاہدہ

پاکستان اور جاپان نے ایک اہم اقتصادی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر بحری امور سید علی زیدی نے جاپان کے ساتھ طے پانے والے اقتصادی معاہدے کو پاکستان کے لئے ایک بڑی اقتصادی کامیابی سے تعبیر کیا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں طے یہ پایا کہ جاپان پاکستان کے ساحلی علاقوں پر سرمایہ کاری کرے گا اور وہ اس مشترکہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں چالیس کروڑ ڈالر کا سرمایہ اسلام آباد منتقل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ہونے اقتصادی معاہدے سے پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر منافعہ حاصل ہوگا۔ ہر چند کہ ابھی تک اس سرمایہ کاری کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ جاپان مچھلیوں کی پرورش کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان میں عمران خان کی حکومت جاپان اور ملائیشیا جیسے مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اقتصادی لین دین میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے اور حکومت پاکستان کا یہ طرز عمل امریکیوں کی ناراضگی کا سبب بنا ہوا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس