Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • اسکولوں میں، سستا اور آسان انٹرنیٹ فراہم کیا جائے: عمران خان

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے اسکولوں میں، انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کی ہدایت جاری کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں انٹرنیٹ کوریج بڑھانے اور بہتر کرنے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں ہدایت دی کہ اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ تک دسترسی ایک ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں، بالخصوص بلوچستان، سندھ کے دور دراز کے علاقوں اور اسی طرح انضمام شدہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور بہتر کوریج پر توجہ دی جائے۔
اس اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو ملک بھر میں بالخصوص دور دراز اور انضمام شدہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس