Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • عدالت نے حکومت کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کی ایک عدالت نے دوہری شہریت والے وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت کی وجہ سے وزیر اعظم کے معاونین کو نااہل نہیں قرار دیا جا سکتا اور نا ہی ان کے محب وطن ہونے پر شک کیا جا سکتا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز دوہری شہریت کے معاملے پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

گزشتہ دنوں پاکستانی میڈیا میں، وفاقی حکومت میں شامل ان ارکان کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی جن کے پاس دوسرے ملکوں کی شہریت ہے۔ اس فہرست میں تانیہ ایدروس کا نام بھی شامل تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ تانیہ ایدروس کے استعفے سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ان کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی کینیڈین شہریت ان کی پیدائش کا نتیجہ ہے اور وہ ہمیشہ پاکستانی شہری تھیں اور رہیں گی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس