ہندوستان بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے: پاکستان کا دعوی
پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دعوی کیا کہ ہندوستان بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے اور ہندوستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت، خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور ہندوستانی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کے لیے خطرناک ہیں۔
پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں عیدالاضحیٰ کی نماز پر پابندی کی مذمت کرتا ہے، معاملے کا اقوام متحدہ نوٹس لے کیونکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عائشہ فاروقی نے کلبھوشن یادو کے معاملے پر کہا کہ ان کی تیسری قونصلر رسائی پر ہندوستان کا تاحال جواب نہیں آیا، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان آرڈیننس لایا، 60 دن میں کلبھوشن کے وکیل کے لئے ہندوستان کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنا تھا، اتنا وقت گزرنے کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM