Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 2200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں۔

دارالحکومت میں 612 مساجد، 20 امام بارگاہوں اور 4 کھلے مقامات پر نماز عید کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس اور قبرستانوں کے لیے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں نماز عید کےموقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ رہی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے1500 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔

کراچی میں بھی نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، شہر کے اکثر مقامات پرعید نماز میں کورونا ایس او پیز نظر انداز کئے گئے،  اکثر نمازیوں نے ماسک بھی نہیں پہنے، ہاتھ بھی سینیٹائز نہیں کئے گئے اور لوگ نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس