Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان و پاکستان کے فوجیوں کے درمیان سرحدی جھڑپیں

افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی افغانستان کے صوبے قندہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک کے رہائشی مکانات پر پاکستانی فوجیوں کے راکٹ حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 80 دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان سرحدی جھڑپوں میں سات پاکستانی شہری ہلاک اور اکتیس دیگر زخمی ہو گئے۔ راکٹ حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ہر راکٹ حملے کا جواب دیا جائے گا۔ادھر پاکستان کے وزیر حارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے اپنا دفاع کیا ہے۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی افغانستان پر پاکستان سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات  کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس