Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی کا سسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کرونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہوکے صرف پچیس ہزار ایک سو بہتر رہ گئی ہے۔ پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے بیس لاکھ اکیس ہزار ایک سو چھیانوے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ اسی ہزار انتیس اور اموات کی تعداد پانچ ہزار نو سو چوراسی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے گیارہ ہزار چھبیس ٹیسٹ کئے گئے جس میں تین سو تیس افراد کا ٹیسٹ مثبت نکلا ۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید آٹھ افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو تہتر ہوچکی ہے۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس