Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • افغان پاکستان بارڈر پر جھڑپ ایک پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستان اور افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورسس کے درمیان جھڑپ میں ایک پاکستانی فوجی مارا گیا ہے۔

  پاکستانی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کے اندر سے پاکستان کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ ہی افغان بارڈر سیکورٹی اہلکاروں نے بھی پاکستانی فوجیوں پر بمباری کردی۔رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ میں پاکستان کے دو دیگر سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ یہ صورت حال باہمی تعاون کے طریقہ کار کو نقصان پہنچائے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جعلی ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات قائم کرنے جیسے مسائل میں اختلاف ہے اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان جعلی ڈیورنڈ لائن برطانوی سامراج نے کھینچی تھی ۔افغانستان ڈیورنڈ لائن کو پاکستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحد تسلیم نہیں کرتا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس