Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں تعمیراتی سیکٹر کی اہمیت

پاکستان کے وزیر اعظم نے ترقی کے لئے تعمیراتی پروجیکٹوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کو صوبہ پنجاب کے سول افسران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں کورونا کے پھیلاؤ کے دور میں پنجاب انتظامیہ کے اقدامات کو موثر قرار دیا اور اس کی تعریف کی ۔عمران خان نے اسی کے ساتھ اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں بد عنوانی کے خلاف جہاد شروع کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا رہا ، معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دبی رہی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے سب سے اہم سیکٹر تعمیرات کا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے سیکٹر سے روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس