Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں 2 دھماکے، 10 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے شہر حب کے مین آر سی ڈی روڈ پر پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر حب سرکل منور شیخ کے مطابق مین آر سی ڈی شاہراہ کے کنارے پیٹرول پمپ کے سامنے لگائے گئے قومی پرچموں کے اسٹال پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے کریکر بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔

دوسرا دھماکہ مستونگ تیری روڈ پر ہوا ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مستونگ میں تیری روڈ کلی ہزار خان میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور اسے گھیرے میں لے لیا۔

ٹیگس