Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونائی دیو کمزور پڑ گیا

پاکستان میں کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک میں کورونا کا زور ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس نے 17 افراد کی جان لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 129 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا کے مزید 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہو گئی۔

کورونا وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 41 ہزار زندگیاں لے گیا۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی جبکہ ہندوستان میں ایک دن میں 53 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس