Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں جشن آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں 73 واں جشن آزادی آج جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے اور آج کے دن کا آغاز اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یوم آزادی کی شب بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی اور فائرنگ شروع ہو گئی اور نوجوانوں نے ریلیاں نکالیں۔

یوم آزادی کے موقع پر ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آ رہی ہے، عمارتوں، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے نظر آ رہے ہیں۔

رات بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی شروع ہوگئی ساتھ فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جشن آزادی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور رقص کیا۔

لاہور میں مینار پاکستان پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے پہلے سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی۔ جبکہ کراچی میں مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی اور قومی ترانے بجائے گئے۔ ملک کے دیگر مقامات اور شہروں میں بھی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس